• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود، علیمہ خان و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلقہ کیس کی سماعت 7 مئی کو ہوگی

لاہور ( آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ،عظمی خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلقہ کیس کی سماعت 7 مئی کو ہوگی،شابقہ سماعت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت پر علیمہ خان ،عظمی خان، مسرت جمشید اور جمشید نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی تھی جبکہ اعظم سواتی اور اسد عمر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی صحت کی خرابی جبکہ اسد عمر نے فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی منظور کرلی اور تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں سات مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سےریکارڈ اور وکلاء سے دلائل طلب کرلی۔ ملزمان پر نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید