• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی تبت میں علاقوں کے نام بدلنے پر بھارت سیخ پا: چینی اقدام کو ’’شرارت‘‘ قرار دے دیا

اسلام آباد (صالح ظافر)جنوبی تبت میں علاقوں کے نام بدلنے پر بھارت سیخ پا: چینی اقدام کو ’’شرارت‘‘ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی تبت، جسے چینی زبان میں ’’زانگ نان‘‘ کہا جاتا ہے، ایک بار پھر چین اور بھارت کے درمیان تنازع کی جڑ بن گیا ہے۔ اتوار کے روز نئی دہلی نے چین کی جانب سے بھارتی حدود (بشمول زانگ نان) میں واقع مقامات کو ’’فرضی نام‘‘ دینے کی سخت مذمت کی ہے اور اس اقدام کو ایک ’’شرارت پر مبنی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اس طرح کے اقدامات کو ’’قطعی طور پر مسترد‘‘ کر دیا ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ مقامات کے نام تبدیل کرنے سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے جھوٹے دعوے متعارف کروانے اور بے بنیاد بیانیے گھڑنے کی ایسی کوششیں اس ناقابل تردید حقیقت کو نہیں بدل سکتیں کہ اروناچل پردیش سمیت یہ تمام مقامات اور علاقے بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ وزارت نے یہ انتباہ بھی کیا کہ اس طرح کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور بیجنگ پر زور دیا کہوہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جو تعلقات میں ’’منفی عنصر‘‘ پیدا کرنے کا سبب بنیں۔

اہم خبریں سے مزید