اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) قومی بچت نے رواں مالی سال26- 2025میں یکم جولائی سے 10 اپریل تک 1210ارب روپے کی بچت کی ہے جو سالانہ ہدف76 .92 فیصد ہے، سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 1300 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔پہلے نو ما ہ میں بہترین کارکردگی عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور قومی بچت کی سکیموں میں شرکت کی عکاسی کرتی ہے،ڈائریکٹوریٹ نے مالی سال26- 2025 کے دوران اسلامی بچت میں سرمایہ کاری کے لیے 50 ارب روپے بھی مختص کیے ہیں، رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 1650ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا، جس میں اسلامی مالیاتی سرمایہ کاری کے لیے 170 ارب روپے بھی شامل تھے۔مالی سال 2023-24 میں سی ڈی این ایس نے 1700ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں تازہ بانڈز میں2 174 روپے جمع کر کے اپنے ہدف کو عبور کر لیا جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتاہے۔