کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے کا کہنا ہے امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا، کشیدگی کے باوجود مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی گنجائش باقی ہے، جنگ کے مزید بگڑنے کا خدشہ بھی ہے۔ صورتحال اس نازک مرحلے میں ہے جہاں امن کی امید موجود اور تنازع بڑھنے کا امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ اکانومسٹ کے ایک تجزیے کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود سفارتی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی گنجائش اب بھی باقی ہے۔ تاہم ساتھ ہی یہ خطرہ بھی بڑھ رہا ہے کہ اگر سیاسی کوششیں ناکام ہوئیں تو خطے میں جاری صورتحال مزید سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے اور جنگ میں شدت آ سکتی ہے۔ مجموعی طور پر صورتحال اس نازک مرحلے میں ہے جہاں ایک طرف امن کی امید موجود ہے اور دوسری طرف تنازع کے مزید بڑھنے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔