ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ چہلیک نے کار سرکار میں مداخلت پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،درج مقدمے کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سونیا ویڈیو کال پر اپنے خاوند حسیب سے جھگڑا کرتی تھی اور دفتر کی رقم کا حساب بھی کلیئر نہ کرتی تھی جس پر سونیا کو معطل کیا گیا،اس کےخاوند حسیب نے دفتر آکر سٹاف کو ہراساں کیا جس پر حسیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔