• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل لیبر فیڈریشن کا اجلاس، رستم مردان کان حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پشاور میں نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کی مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع مردان کے علاقے رستم میں پتھر کی کان میں پیش آنے والے المناک حادثے پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا، جس میں نو مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی جبکہ ایک مزدور تاحال لاپتہ ہے۔اجلاس میں صوبائی کوارڈینیٹر اسد علی ،قائمقام صوبائی صدر فلک تاج ، جنرل سیکرٹری سمیع اللہ، مرکزی رہنما وحید حیدر شاہ ودیگر رہنما شریک ہوئے، شرکاء نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے اور لاپتہ مزدور کو خیریت سے بازیاب کرے۔مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت، وزارتِ محنت، وزارتِ معدنیات اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مزدوروں کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے تحت ضروری حفاظتی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید