لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ سائلین کی فوری داد رسی کیلئے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پر مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں واسا سے متعلقہ مسائل کے تدارک کیلئے اربوں روپے کا تاریخی بجٹ دیا یے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلی محلے کی سطح پر بیک وقت ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔