• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں دوسراحج تربیتی پروگرام کاانعقاد

لاہور(خبرنگارر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں دوسراحج تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب سکھائے گئے۔معروف ٹرینرز نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا، مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنے کاطریقہ سکھایا۔معروف ٹرینر مفتی محمدمدنی سعید ی اورمفتی محمداحمدسعیدی نے عازمین کو قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، طوائف وداع کرنا، حجر اسود کا بوسہ دینا کے سنت طریقہ بارے آگاہی دی۔مقام ابراہیم کی زیارت، صفا و مروا کی سعی کرنا، روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ سکھایا گیا۔حج تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو مناسک حج کی عملی تربیت دی گئی تاکہ وہ سعودی عرب پہنچ کر احسن طریقے سے فریضہ حج ادا کر سکیں۔حج تربیتی پروگرام میں عازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مناسک حج، عمرہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی حاصل کی۔
لاہور سے مزید