• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یاتری کرتار سنگھ کو اچانک دل کی تکلیف ،پی آئی سی لاہور منتقل

لاہور(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے پنجاب کی تمام سرکاری مشینری اس وقت ہائی الرٹ ہے۔ ننکانہ صاحب میں وساکھی فیسٹیول میں شریک بھارتی سکھ یاتری کرتار سنگھ کو اچانک دل کی تکلیف ہونے پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کروایا۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے بھرپور تعاون اور ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کو جاری کردہ خصوصی ہدایات کی بدولت یاتری کو ہنگامی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔​صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی ہدایت پر ہیڈ گرنتھی گیانی رنجیت سنگھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس یوسف نے ہسپتال جا کر مریض کی عیادت کی اور انہیں صوبائی وزیر کی جانب سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مریض کرتار سنگھ نے پاکستان میں فراہم کی جانے والی فوری اور معیاری طبی سہولیات پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور رمیش سنگھ اروڑہ کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید