ملتان ( سٹاف رپورٹر) دوران سفر میٹرو بس میں 66سالہ شخص فوت ہوگیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علی ٹاؤن کا رہائشی کرامت علی اپنی بیوی اور بیٹے کیساتھ میڈیکل چیک اپ کیلئے میٹرو بس میں سوار ہوکر ممتاز آباد آرہا تھا کہ دوران سفر میٹرو بس میں کرامت علی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ بس ہی میں فوت ہوگیا، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچے تو ریسکیو 1122نے مذکورہ شخص کو مردہ قرار دیدیا، پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد مذکورہ شخص کی نعش ورثا کے حوالے کردی۔