ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان محمد حنیف گل نے ملتان،خانیوال سیکشن کا بذریعہ موٹر ٹرالی معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے سٹیشن، ڈیرہ تاج ویسٹ کیبن و کول سائیڈنگ کا جائزہ لیا،علاوہ ازیں انہوں نے ٹریک، سگنلنگ، بلاک سیکشنز، کراس اوورز اور سیفٹی آلات کامعائنہ کیا جب کہ خانیوال جنکشن پر ٹرین آپریشن کو عملی طور پر چیک کیا گیا، ڈیرہ تاج ویسٹ کیبن پر ڈیوٹی انجام دینے والے کیبن مین نور محمد کو بہترین کارکردگی اور اعلیٰ آپریشنل مہارت پر کیش ایوارڈ دیا گیا۔