• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موٹر سائیکلوں اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موٹر سائیکلز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں32 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ارشد سے تین ڈاکو 35 ہزار روپے، موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شمشاد علی سے ڈاکوایک لاکھ روپے اورموٹرسائیکل چھین کرلے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد راشد سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں رضوان اورصدام کی موٹر سائیکلیں‘ بی زیڈ کے علاقے میں خالد کا سامان، حسیب کا پمپ، کوتوالی کے علاقے میں عبدالرحمانکا سامان ،ڈی ایچ اے کے علاقے میں حمزہ کی موٹر سائیکل، الپہ کے علاقے میں سجاد کےڈھائی لاکھ روپے،نیوملتان کے علاقے میں حمزہ خالد اورعابد حسین کی موٹرسائیکلیں، ندیم کے 65ہزار روپے، چاندی اور بیٹری ،شاہ رکن عالم کے علاقے میں قاسم اوراسرار ،سیتل ماڑی کے علاقے میں عاطف اسلم،اویس اورعبدالغفار کے موبائل فونز، نعمان علی کا ٹرانسفارمر، دولت گیٹ کے علاقے میں دلاور حسین کےنقدی 93ہزارروپے،پانچ تولہ چاندی ،اسامہ کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں مشتاق کی بکریاں ،کینٹ کے علاقے میں فیصل جاوید ، خلیل نواز کے موبائل فونز، جلیل آباد کے علاقے میں مظہر کا رکشہ، مظفر آباد کے علاقے میں فیض اللہ کے موبائل فونز ،بستی ملوک کے علاقے میں عبدالرحمان، اللہ یار کی موٹرسائیکلیں، راجہ رام کے علاقے میں ملک یونس کی موٹر و تار، سٹی و جلالپور کے علاقے میں امتیاز کی سولر پلیٹیں، فیض رسول کا ٹرانسفارمر کوائل اور عبداللہ کا انورٹر چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید