اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) ا نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کیلئے شیڈولڈ مینٹی نینس کا اعلان کردیا، سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا،پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہو سکتی ہے، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی مدد سے پی ٹی سی ایل سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کرے گا۔