اسلام آباد (ساجد چوہدری )نیشنل سرٹ نے قومی اور بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صرف رجسٹرڈ آڈٹ فرمیں ہی آئی ٹی انفراسٹرکچر کا سیکورٹی آڈٹ کر سکیں گی ، دستاویز کے مطابق نیشنل سرٹ نے سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرمز کی رجسٹریشن کے لئے معیار جاری کر دیاہے ، سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرموں کے لئے تجربے کے ساتھ اضافی سیکیورٹی معیارات ضروری قراردیئے گئے ہیں ،کم از کم 3 سال کا تجربہ رکھنے والی سائبر سیکیورٹی فرمیں ہی رجسٹریشن کی اہل ہوں گی۔