کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی پل کے قریب واقع نجی پیٹرول پمپ انتظامیہ اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےعملے کے مابین جھگڑے دوران پیٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےعملے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،واقعہ کے بعد سالڈ ویسٹ کے رکشا بڑی تعداد میں پیٹرول پمپ پر پہنچ گئے جس کے باعث بلوچ کالونی سے کازوے جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پالیا،پولیس کے مطابق جھگڑا پیٹرول پمپ کے گارڈ اور سالڈ ویسٹ کے رکشا چلانے والوں کے مابین پیٹرول دلوانے کے تنازع پر پیش آیا، ہوائی فائرنگ پیٹرول پمپ کے گارڈ کی جانب سے کی گئی ،پولیس نے دونوں فریقین کو تھانے لاکر تفتیش شروع کردی ۔