• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، فائرنگ سے نوجوان زخمی، مشتعل افراد نے متعدد موٹر سائیکلیں جلا دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر عمار یاسر سوسائٹی تقویٰ مسجد کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ عبدالرحمان ولد محمد روزی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے،عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی شب دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا تاہم علاقے کے بزرگ افراد نے دونوں گروپوں میں صلح کراد دی تھی ،پیر اور منگل کی درمیانی شب چند مسلح افراد آئے اور تلخ کلامی کے بعد گالم گلوچ شروع کر دی اور پھر فائرنگ کی ، نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد درجنوں مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،نامعلوم شرپسندوں نے متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی، پولیس نے علاقہ معززین کی مدد سے مشتعل افراد کو منتشر کر دیا ، دونوں گروپوں میں ہونے والے تصادم کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید