• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خواتین اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمنزا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔25 کھلاڑیوں کاا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ 16 سے 23 اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف کیمپ میں کھلاڑیوں کےساتھ کام کرے گا۔پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 سے 9 مئی تک کھیلے جائیں گے، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے۔تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 سے 15 مئی تک کھیلے جائیں گے۔تمام میچ نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس، مومنہ ریاست ، منیبہ علی، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔

اسپورٹس سے مزید