کراچی (نیوز ڈیسک)تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ، اسرائیل کے قریبی یورپی اتحادی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی قرار، لبنان حملوں پر اٹلی کی اسرائیل پر تنقیداوراطالوی امن دستے پر فائرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت فوجی سازوسامان، ٹیکنالوجی، تربیت اور دفاعی تحقیق میں تعاون شامل تھا۔