• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی کوششیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان کو خراج تحسین

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیوگتریز نے جنگ بندی اور امن کے لئے پاکستان کے حالیہ کلیدی کردار اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے امن کے لئے ڈائیلاگ جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا احترام تمام ممالک کو کرنا چاہئے۔ عالمی قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کے لئے وہ آئندہ ہفتے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کے لئے ہیگ (ہالینڈ) کا دورہ کررہے ہیں جو اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مزید ڈائیلاگ کے بارے میں سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ محض ایک ملاقات (اسلام آباد مذاکرات) میں ایک اتنے پیچیدہ، مشکل اور طویل مدت سے جاری مسئلہ کو پہلے ایک سیشن (اسلام آباد مذاکرات) میں حل ہونے کی توقع کرنا حقیقی سوچ نہیں، لہٰذا ڈائیلاگ کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید