اسلام آباد (عاصم جاوید) عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار،57صفحات کا چالان تیار، بینکنگ عدالت اسلام آباد کے جج عبدالغفور کاکڑ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں چالان جمع کرانے کی حکم دیدیا۔2 ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں 21 اپریل تک توسیع کر دی۔ ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کا 57 صفحات کا چا لان تیار ہے ، جس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس کامرکزی ملزم قرار دیا گیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان، و دیگرشریک ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں،عارف نقوی، طارق رحیم شیخ سمیت تین ملزمان اشتہاری ہیں ،ایف آئی اے کیجانب سے چالان آج بدھ کو جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے پی ٹی آئی اکاونٹ میں 1800 ٹرانزیکشنز ہوئیں،پی ٹی آئی اکاونٹ میں رقم نیا پاکستان کے نام سے آئی۔ ملزمان پر 2.1 ملین ڈالر کی غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی کو 2.1 ملین کی رقم ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بھیجی۔