• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار، 505 سے زائد پاسپورٹس برآمد

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے حافظ آباد میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے 505سے زائد پاسپورٹس برآمد کر لئے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی ٹریڈ ٹیسٹ سینٹر پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جہاں سادہ لوح لوگوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا انکشاف ہوا۔ملزمان میں حاجی منور حسین، محمد نواز، عمر خالد اور فیاض ذوالفقار شامل ہیں۔ملزمان بغیر لائسنس غیر قانونی دفتر چلا رہے تھے ملزمان کے قبضے سے 505 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے۔ملزمان پاسپورٹس رکھنے کی کوئی قانونی توجیہ پیش نہ کر سکے۔پاسپورٹس اور دیگر شواہد ایف آئی اے نے قبضے میں لے لئے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک ویزوں کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹس اور رقم وصول کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 اور پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید سہولت کاروں اور متاثرین کی تلاش جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید