اسلام آباد (ساجد چوہدری)ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے 35اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کی گریڈ 18 میں بطور اکاؤنٹس افسر ترقی کی سفارش کی ہے اور کیس حتمی منظوری کیلئے وفاقی سیکرٹری دفاع کو بھجوا دیا گیا ، ملٹری اکاؤنٹس ذرائع کے مطابق ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے وزارت دفاع کے ماتحت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو 35اے اے او (گریڈ سترہ ) کی گریڈ اٹھارہ میں اکاؤنٹس افسر کی پوسٹ پر ترقی کیلئے کیس بھجوایا تھا۔