کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد نمبرایک میں واقع دودھ کی دکان پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا ملازم اورگاہک زخمی ہوگئے، شناخت 52 سالہ اقبال احمد ولد محمد اور28 سالہ ساجد علی ولد اللہ وسایہ کے ناموں سے کی گئی،زخمی اقبال احمد دودھ کی دکان کا ملازم اور زخمی ساجد علی قریبی ہوٹل کا مالازم ہے جوکہ دودھ خریدنے کے لیے دکان پر آیا تھا ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دودھ کی دکان پرفائرنگ کا واقعہ مبینہ طورپربھتہ خوری کا شاخشانہ معلوم ہوتا ہے۔