• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت، لواحقین کا لاش رکھ کر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب پولیس کے مبینہ تشدد سے 65 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا، لواحقین نےمنگھوپیر مین روڈ پر لاش رکھ کراحتجاجی دھرنا دے دیا،جاں بحق شہری کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ ا منگھوپیر محمد خان اور اس کی اسپیشل پارٹی نے غیر قانونی چھاپے کے دوران چادراورچاردیواری کے تقدس کو پامال کیا، گھر میں داخل ہوکر خواتین اوربچوں پر مبینہ تشدد کیا جس کے باعث 65 سالہ رمضان سرمستانی کو دل کا دورہ پڑا اوروہ جاں بحق ہوگیا، احتجاجی دھرنے کے باعث منگھوپیر روڈ پرٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی احتجاج میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جاں بحق شہری کے ورثاء نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ،ایس ایس پی ویسٹ ودیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائےاور ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی منشیات فروشوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران کی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید