کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نےآئی آئی چندریگر روڈ پرمصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لیے مالی اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، کمشنر کراچی کے دفتر میں کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی ، میئر کراچی نے اعلان کیا کہ کے ایم سی کی جانب سے آئی آئی چندریگر روڈ پر اسمارٹ سگنلز کی تنصیب کے لیے 2 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گےیہ جدید نظام مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کی نگرانی کرے گا۔