• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلہ دیش جائے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز نو، 11 اور 14 جون کو ڈھاکاجبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کوچٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش سے قبل آسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں تین ون ڈے میچز کیلئے پاکستان آئیگی ۔ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول پر مشاورت جاری ہے۔ میچز 31 مئی سے پانچ جون کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک میچ راولپنڈی اور دو میچ لاہور میں کرانے کی تجویز ہے ۔

اسپورٹس سے مزید