• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریفائنرز کی ایرانی تیل ادائیگی چینی کرنسی یوان میں کرنے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریفائنرز کی ایرانی تیل ادائیگی چینی کرنسی یوان میں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کے ذریعے رقوم چین منتقل کی جا رہی ہیں، کچھ ادائیگیاں پیشگی بنیادوں پر بھی کی گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ادائیگیاں محدود امریکی پابندیوں میں دی گئی اجازت کے تحت کی جا رہی ہیں، جس میں ایران اور روس سے تیل کی خریداری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری بھارتی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن اور نجی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے ایرانی تیل کے کچھ کارگو خریدے ہیں، جن کی ادائیگی یوان میں کی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید