• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہول کی صفائی، زہریلی گیس نکلنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور بیٹے سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے،ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن لیاری سیکٹر 36 میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تنیوں افراد سرجانی تیسر ٹاؤن کے رہائشی تھے ۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور ایدھی کے غوطہ خور موقع پر پہنچے۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مینی ہول کی صفائی کے لیے 3 خاکروب کو بلایا تھا جس میں 2 افراد مین ہول کی صفائی کے لیے اترے تو اندر موجود زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جسے دیکھ کر ان کا تیسرا ساتھی انھیں بچانے کے لیے مین ہول میں اترا تو اس کی بھی حالت غیر ہوگئی اور تینوں افراد نیم بے ہوشی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور سرجانی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔
اہم خبریں سے مزید