کراچی( افضل ندیم ڈوگر)قطر ایئر یومیہ 310پروازیں، جنگ کے بعد پہلی بار آپریشنز %50 سے تجاوز،قطر ایئر ویز نے یومیہ 310سے زائد پروازوں کا حدف عبور کرلیا ہے اور ایران سے امریکہ اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار آپریشنز کے %50 سے تجاوز کرلیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی نسبت قطر ایئر کی یومیہ اوسط سے 30 پروازیں زیادہ ہیں۔ مارچ کے اوائل میں ایران جنگ کے آغاز میں تمام پروازوں کو گراؤنڈ کرنے کے بعد سے ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو مستقل طور پر دوبارہ فعال کر رہی ہے۔