کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سے عالمی معیشت متاثر، مگرچند شعبوں کی بڑی کمائی ، توانائی اور تجارت کو شدید نقصان، عالمی شرح نمو مزید کم ،سرمایہ کاری بینکوں کے منافع میں اضافہ، دفاعی صنعت اور مصنوعی ذہانت تیزی سے بڑھی، قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ نے عالمی معیشت کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں، تاہم کچھ شعبے غیر یقینی صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق 2026 میں عالمی شرح نمو 3.3 فیصد سے کم ہو کر 3.1فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ طویل جنگ کی صورت میں یہ 2.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔ خلیجی توانائی ڈھانچے کو نقصان، آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی نے تیل، گیس اور دیگر برآمدات کو متاثر کیا ہے۔