• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس کلب نے جیت لی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس ویٹ لیفٹنگ کلب نے جیت لی، دوسری پوزیشن لیجنڈز ویٹ لیفٹنگ کلب جبکہ پاک ویٹ لفٹنگ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، خان اللہ بہترین ویٹ لیفٹر قرار پائے۔ ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب چیمپئن شپ میں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ اور ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خیبر پختونخوا ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیراز محمد اور امجد خان بھی موجود تھے۔ نتائج کے مطابق 55 کلو گرام کیٹگری میں اذان نے گولڈ میڈل، انکیت نے سلور جبکہ معاذ نے برونز میڈل جیتا۔ 65 کے جی میں عاقب نے پہلی، زبیر نے دوسری جبکہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،73 کے جی میں معیظ نے گولڈ، وجاہت نے سلور جبکہ سمیع نے برونز میڈل جیتا، 81 کے جی کیٹگری میں طہ پہلے صمد اور ابوبکر دوسرے و تیسرے نمبر پر رہے، 89 کے جی میں زبیر نے گولڈ، رحیم نے سلور جبکہ یوسف نے برونز میڈل اپنے نام کرلیا،89 سے زائد کے جی کیٹگری میں فرحان نے پہلی، ولید نے دوسری جبکہ موسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پشاور سے مزید