کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرے، معدنیات اور مائنز پر کسی قسم کا نیا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے، سندھ کے حکمرانوں کا نعرہ ہے ڈباؤ کراچی اور ہمارا نعرہ ہے بچاؤ کراچی۔ وہ ہفتے کو ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر گلگت کے نوجوان طالب علموں نے ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ اگلے ہفتےسے پریس کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر بہتر کامیابی حاصل کرے گی۔گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی فعال تنظیم بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے باقاعدہ طور پر حق پرست طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او میں ضم ہونے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے ۔