• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب جنیدی کا بعض صنعتی اداروں میں مزدور قوانین کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر مزدور رہنماء اور پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے بعض صنعتی اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر مزدور قوانین کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور اس مذموم عمل میں معاونت کرنے والے دونوں یکساں طور پر ذمہ دار ہیں، اور یہ صورت حال پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی کی قیادت میں آئے ہوئے مزدوروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید