راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سرجری کے بعدڈاکٹروں نےاڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی پر مشتمل ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے ہفتہ کو سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچی، جہاں انہوں نےسابق خاتون اول کی متاثرہ آنکھ کا طبی معائنہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فالو اپ چیک اپ کے بعد مزید علاج کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔