• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کو عالمی قرضوں سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کرے، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو مستقبل میں عالمی قرضوں سے پاک کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرے۔ اس وقت عوام سخت مشکلات کا شکار ہے، بجلی کی قلت، گیس کی بندش، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم وفاقی وزراء کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ذمے داری دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک سے ادھار لے کر دوسرے ملک کا قرضہ اتارنے کی حکمت عملی ملک کو ترقی کی راہ پر نہ تو گامزن کرسکتی ہے اور نہ ہی ہمارے معاشی حالات میں بہتری ہوسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید