میرپورخا ص (رپورٹ:سید محمد خالد) میڈیکل طالبہ کی خودکشی و ہراسمنٹ کیس میں خصوصی انکوائری ٹیم نے نجی میڈیکل پہنچ کر عملے کے بیانات لئے، جبکہ کیس کے مرکزی ملزم اور سرکاری ٹیچر کا کالج میں ایم بی بی ایس طلبہ کو بطور ڈاکٹر پڑھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ خصوصی انکوائری ٹیم نے ہفتے کو دوسرے روز بھی نجی میڈیکل کالج کا دورہ۔ انکوائری ٹیم کی سربراہ ایس ایس پی سہائی عزیز نے کالج انتظامیہ سے طویل گفتگو اور عملے سے بیانات لئے۔ ادھر نجی میڈیکل کالج میں مرکزی گرفتار ملزم پرائمری ٹیچر کا بطور ڈاکٹر پڑھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق نجی میڈیکل کالج کے تیسرے سال کا ٹائم ٹیبل ملا ہے جس میں سرکاری ٹیچر عابد لغاری ایم بی بی ایس طلبہ کو باقاعدگی سے بطور ڈاکٹر فارماکولوجی پڑھاتا رہا ہےجبکہ نجی میڈیکل کالج انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم عابد لغاری کے پاس بی فارمیسی کی بھی ڈگری تھی اور وہ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ سکتا ہے۔