• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائیگا، وزیر مملکت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا،جنگ بندی سے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو فائدہ پہنچا ہے، جنگ بندی کو معیشت میں بہتری کا سبب بنایا جائے گا،آئندہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، یہ کمی عالمی قیمتوں کے تناظر میں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتے کو کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 4سال بعد عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں شمولیت کے قابل بنا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے بجٹ میں 37اے کی شق میں ترامیم کرکے اختیارات میں کمی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد ہے، اس ضمن میں تاجر برادری سے مشاورت رہتی ہے،کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے، دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ فروری 2024 سے آج تک حکومت کا معاشی استحکام کا سفر تھا جس میں افراطِ زر میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت جیسے اقدامات کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید