• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک کتنے ممالک میں نان کیریئر سفیر کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے؟

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیرون ملک کتنے ممالک میں نان کیر یئر سفیر کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے ؟ سر کاری دستا ویز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر نان کیر یئرسفیروں کی تعداد 15ہے،جن کا تعلق سول سوسائٹی یا مسلح افواج سے ہے۔ 75ممالک میں فارن سروس سے تعلق رکھنے والے افسران بطور سفیر تعینات ہیں جو ایف پی ایس سی کا امتحان پاس کرکے آئے ہیں۔چار ممالک میں اس وقت کوئی سفیر نہیں ۔ سوڈان ،شمالی کو ریا،یمن اور بوسنیا میں میں سفارتخانہ عارضی طورپر بند ہے۔ حکومت کی جانب سے مقرر نان کیر یئر سفیروں میں میجر جنرل (ر) کامران تبریز سویرا ( نامزد) برائے نائیجریا، میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان اردن ،ڈاکٹر یوسف جنید ترکیہ ،ڈاکٹر فریال لغاری تر کمانستان ،میجر جنرل (ر) نیر نصیر نامزد برائے سری لنکا،ایئر مارشل (ر) محمد مغیث افضل شام ،لیفٹنٹ جنرل (ر) محمد عامر قطر کوہ یار مری ویتنام۔ میجر جنرل (ر) کنور عثمان احمد خان یوکرین، وائس ایڈمرل (ر) فیصل رسول لودھی مالدیپ ،محمد عرفان تارڑ نامزد نائیجر ،ظہیر الدین با بر تھہیم کمبوڈیا، عادل گیلانی مراکش ،میجر جنرل (ر) ممتاز حسین نامز برائے لیبیا،محمد سمیع الرحمن پولینڈ شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید