• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بیانات کو ٹرمپ کی تنقید کے طور پر لینے کا افسوس ہے، پوپ لیو

ویٹیکن سٹی (اے ایف پی) پوپ لیو چہاردہم کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیانات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے جواب کے طور پر لیا گیا، اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ امریکی رہنما کے ساتھ بحث میں پڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ لیو نے انگولا کے سفر کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اس کی ایک مثال وہ تقریر تھی جو انہوں نے جمعرات کو افریقہ کے دورے کے دوسرے مرحلے کے دوران کیمرون میں ’’ظالموں‘‘ کے بارے میں دی تھی جو دنیا کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیانات ڈونلڈ ٹرمپ کے مجھ پر اور امن کے اس پیغام پر، جس کی میں تبلیغ کر رہا ہوں، کیے گئے تبصرے سے بہت پہلے لکھے گئے تھے۔ لیو نے مزید کہا کہ اس کے باوجود اسے یوں محسوس کیا گیا جیسے میں صدر کے ساتھ ایک نئی بحث شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، جبکہ مجھے اس میں ذرہ برابر بھی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے جو کچھ بھی لکھا گیا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ کہی گئی باتوں کی تشریح کرنے کی کوشش میں محض ’’تبصرے پر تبصرہ‘‘ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید