• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کا ’مچھر بیڑا‘ آبنائے ہرمز میں اب بھی مؤثر ہتھیار ہے، یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون فائر کرنے، اور تجارتی جہاز رانی میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ نیویارک ٹائنز کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی باقاعدہ بحریہ کے کئی بڑے جنگی جہاز تباہ ہونے کے باوجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس اب بھی آبنائے ہرمز میں ایک سنجیدہ خطرہ سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ اس کے پاس چھوٹی، نہایت تیز رفتار اور پھرتیلی کشتیوں کا ایک ایسا بیڑا موجود ہے جسے عسکری ماہرین ’’مچھر بیڑا‘‘ قرار دیتے ہیں۔ یہ کشتیاں اچانک حملے، میزائل اور ڈرون فائر کرنے، اور تجارتی جہازرانی میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید