• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتباہ کے بعد امریکی مائن سوئپر ہرمز سے پیچھے ہٹا، قالیباف

کراچی (نیوز ڈیسک ) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکاکے ساتھ پسِ پردہ مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لاتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والی گفتگو کے دوران ایک امریکی مائن سویپر سے متعلق پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا ذکر کیا ہے، انہوں نے بتایا کہانتباہ کے بعد امریکی مائن سوئپر ہرمز سے پیچھے ہٹ گیا، اسلام آباد میں امریکی وفد کیساتھ مذاکرات میں بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ان کے جہاز کو نشانہ بنادینگے ، اسلام آباد میں امریکی وفد کو بتایا جہاز آگے بڑھا تو نشانہ بنائینگے ، دشمن پیچھے ہٹ گیا۔ ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں قالیباف نے کہا کہ ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت پر امریکی وفد کا براہِ راست سامنا کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے"۔قالیباف نے بتایا کہ تہران نے آبنائے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی امریکی کوششوں کو "جنگ بندی کی خلاف ورزی" قرار دیا اور خبردار کیا کہ صورتحال تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکی تھی۔
اہم خبریں سے مزید