کراچی (نیوز ڈیسک) بھائی کے عطیہ اسٹیم سیلز سے مریض ایچ آئی وی سے نجات پانیوالا پہلا شخص بن گیا۔ بھائی کے نایاب جینیاتی تبدیلی نے وائرس کو جسم میں آنے سے روک دیا،ماہرین نے غیر معمولی پیشرفت قرار دیدیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے میں ایک 64 سالہ شخص دنیا کا پہلا مریض بن گیا ہے جو اپنے سگے بھائی سے حاصل کیے گئے اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے بعد ایچ آئی وی سے تقریباً مکمل طور پر شفایاب ہوگیا۔ اس مریض میں 2006 میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ 2017 میں خون کے سرطان کی ایک خطرناک قسم سامنے آئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے بڑے بھائی سے اسٹیم سیلز منتقل کیے۔ بھائی میں سی سی آر فائیو نامی نایاب جینیاتی تبدیلی موجود تھی جو ایچ آئی وی وائرس کو جسم کے خلیوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔