• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو نے اشاروں میں لبنان محاذ پر ناکامی کو تسلیم کر لیا۔ حزب اللّٰہ بدستور برقرار، شمالی سرحد کا خطرہ ختم نہ ہو سکا، بیان جنگی اہداف پورے نہ ہونے کا اعتراف قرار، اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کے اعلان کے دوران پہلی بار بالواسطہ طور پر یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل اپنے تمام جنگی مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔ تجزیے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غیر معمولی طور پر "دیانت" کا لفظ دو مرتبہ استعمال کیا، جسے اس بات کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ حزب اللّٰہ اب بھی اپنی تنظیمی قوت کے ساتھ موجود ہے اور اسرائیل کی شمالی سرحد پر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید