• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد سے کراچی آنے والی 13 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف، آنٹی چھوڑ کر فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صادق آباد سے کراچی آنیوالی13سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف، آنٹی چھوڑ کر فرار،بوٹ بیسن کے علاقے میں جمعہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 13سالہ بچی اور اس کی بہن کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سے پولیس کو دو لاوارث بچیاں ملیں تھیں بچیوں کو گزشتہ روز میڈیکل لیٹر کے ساتھ ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا تھا ۔ 13سالہ بچی نے ابتدائی طور پر اپنی طبیعت خراب ہونے کا بتایا زیادتی کا ذکر نہیں کیا تھا ۔ ایدھی سینٹر میں بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے سول اسپتال لایا گیا ۔ بچی نے اب زیادتی ہونے کا بتایا جس پر بچی کا لیڈی ڈاکٹر کی مدد سے میڈیکل کرایا گیا۔دونوں بچیوں نے بیان دیا کہ وہ صادق آباد سے اپنی آنٹی کے ساتھ کراچی آئیں تھیں ۔آنٹی انہیں چھوڑ کر چلی گئیں اور وہ کہاں رہتی ہیں انہیں کچھ معلوم نہیں ہے ۔ لاوارث ہونے کی وجہ سے بچیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا تھا ۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے مبینہ لاوارث حالت میں ملنے والی دو بچیوں سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی سے واقعے کی جامع تفصیلات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق آئی جی سندھ نے دونوں بچیوں کو ہرممکن قانونی مددو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔گزشتہ رات دونوں بچیاں لاوارث حالت میں شیری جناح کالونی بس اسٹاپ سے پولیس کوملی تھیں۔دونوں بچیوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا جہاں ان سے تفصیلات طلب کی گئی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بچیاں صادق آباد سے کراچی پہنچی تھیں ۔ پولیس اسٹیشن میں اچانک ایک بچی کی طبیعت خراب ہونے پراسے فوری طور ایدھی ایمبولنس کے ذریعے میڈیکل لیٹرکے ساتھ اسپتال روانہ کیا گیا ۔ طبی معائنہ کے دوران آج صبح ایک بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ۔تصدیق کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی سے زیادتی سے متعلق قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید