اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی اورآذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بیراموف سے الگ ملاقات کی، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال، قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفا کیا گیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور مصر کے تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔