ٹھٹھہ( نامہ نگار)ٹھٹھہ کے قریب حادثہ میں دو سگے بھائی سمیت تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور میتوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب پٹھان کالونی کے مقام پر کار ٹھٹھہ سے دڑو جانیوالی کارکو نامعلوم گاڑی ٹکر ماری کر فرار ہوگی جس کے نتیجہ میں دڑو کے رھائشی سومرو برادری سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں عنایت سومرو ،ممتاز سومرو اور فیضان سومرو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد نیاز سومرو اور سہیل میمن شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر اپنی نگرانی میں میتوں اور شدید زخمیوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا زخمی مطابق انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ کون سی گاڑی نے انہیں ٹکر ماری ہے۔