• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ چانڈیو کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 3 گولیاں مارنے کی تصدیق

سکھر (بیورو رپورٹ) سیاہ کاری کے الزام میں غیرت کے نام پر ناحق قتل کی گئی روبینہ چانڈیو کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،3گولیاں مارنے کی تصدیق، جسم کے بائیں حصہ پر تشدد کے نشانات بھی موجود، تینوں گولیاں سینے کے آر پار ہوگئیں۔ مقدمہ میں نامزد دو ملزمان اب تک آزاد ہے اور گرفتاری عمل میں نہیں آسکی. خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے گاؤں بٹو چانڈیو میں جرگہ کے فیصلہ پر غیرت کے نام پر قتل کی گئی خالدہ عرف روبینہ چانڈیو کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے. رپورٹ کے مطابق خاتون کے سینے میں 3گولیاں ماری گئیں، تینوں آر پار ہوگئی، مقتولہ کے جسم کے بائیں حصے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں. دوسری جانب مقدمہ میں نامزد دو ملزمان اب بھی آزادگھوم رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید