• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خان کے ساتھ بیاہ رچالیا

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) شوبزنس کی جادو نگری کی شہزادی رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خان کیساتھ بیاہ رچالیا۔ تفصیلات کے مطابق شوبزنس میں کام کرنے والی نئی نسل کے فنکار اپنے عُروج کے زمانے میں شادیاں کررہے ہیں۔ ماضی میں ایسا بالکل نہیں ہوتا تھا۔ ڈرامے کی ہیروئن درجنوں ڈراما سیریل میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد بھی شادیاں نہیں کرتی تھیں اور اگر کچھ اداکارئیں شادی کرلیتی تھیں، تو اسے خفیہ رکھتی تھیں۔ اب رنگین دنیا کے حالات بدل گئے ہیں۔ ٹیلی ویژن ڈراموں میں مختلف کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والی فن کارائیں گھر بسانے کو ترجیح دے رہی ہیں، اس سے ان کے شوبزنس کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔فلم تھوڑا جی لے، سے شوبزنس میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی خوبصورت اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور ساتھ ہی شادی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔سوشل میڈیاپر شوبزنس کی اس نوبیاہتاجوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ساتھ نئی زندگی کے آغاز پر سب کے انتہائی شکر گزار ہیں،انہوں شادی کی نجی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی، ان تصاویر میں رمشا خان کواپنی زندگی کے خاص دن کے موقع پر سرخ لباس، جبکہ خوشحال خان کو سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بسم اللہ، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، الحمدللہ ہم اس نئے باب میں ایک ساتھ قدم رکھتے ہوئے بے حد شکر گزار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید