• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے قطعی لاعلم تھے، مصطفیٰ کمال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو اکتوبر تک پارٹی کے انتخابات کرانے کی نئی ڈیڈ لائن دے دی ہے، اس صورت حال پر ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سید مصطفیٰ کمال لاعلم نکلے، انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ہم قطعی لاعلم تھے، اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اگر میڈیا سے ہمیں اپنی ہی پارٹی میں انتخابات کے بارے میں علم نا ہوتا تو بڑی دھاندلی متوقع تھی، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری روایات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے اور اکتوبر تک کا وقت دینے کا خیر مقدم کیا ہے،مصطفیٰ کمال نے پاکستان بھر کے کارکنوں کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
اہم خبریں سے مزید