پشاور( جنگ نیوز) لوئر دیر اور چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے،بارشوں کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بہہ گئی اور علاقے میں جاتی سردی کا سلسلہ بھی رک گیا ہے، دوسری جانب چترال کی تحصیل دروش کے علاقے کلدام گول نالہ میں گزشتہ رات پہاڑوں پر شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث دیر، چترال روڈ پر مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔